Featuredسندھ

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان پانچ سال نکال سکیں، آصف علی زرداری

بدین: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیشگوئی کی ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان پانچ سال نکال سکیں۔ بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی، سازش ہمارے خلاف نہیں، سازش عوام کے خلاف ہے، ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین ختم ہوگئی، اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر لے لیں، ہمیں اتنا دیوار سے مت لگاؤ کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، سندھ کے عوام بہت باشعور ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے، آپ کو علم ہی نہیں ڈالر اوپر جارہا ہے، اب سلیکٹڈ وزیراعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ لو۔ آصف زرداری نے پیشگوئی کی کہ پورا پاکستان سن لے، عمران خان پانچ سال نہیں نکال سکتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے اور سب کا مقابلہ کرلیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close