سندھ

مٹھی میں ایک ماہ کے دوران 45 بچوں کی ہلاکتوں کے بعد بلاول کا نوٹس

کراچی: تحصیل مٹھی میں 45 بچوں کی ہلاکت کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔

گزشتہ سال مٹھی میں ہونے والی ہلاکتوں سے صوبائی حکومت نے کوئی سبق نہ سیکھا اور ایک مرتبہ پھر حکومتی لاپرواہی کی وجہ سے مٹھی میں غذاتی قلت کے باعث ایک ماہ کے دوران 45 بچے موت کی وادی میں چلے گئے جس کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو کو فوری طور پر مٹھی پہنچنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب مولا بخش چانڈیو کی آمد سے قبل مٹھی کے اسپتال میں صاف ستھرائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ مولا بخش چانڈیو اپنے دورے کے دوران مریضوں اورڈاکٹروں سے ملاقات کریں گے اورصورتحال پربریفنگ لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close