سندھ

نیب اسحاق ڈار کی کروڑوں مالیت کی دو قیمتی گاڑیوں کو تلاش کرنے میں ناکام

پاکستان ویوز(مانیٹرنگ ڈیسک)اسحاق ڈار نیب کیس میں مفرور ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم نیب تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسحاق ڈار کی کروڑوں مالیت کی دو قیمتی گاڑیوں کو تلاش کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

نیب لاہور نے گاڑیوں کی تلاش کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کو مراسلہ لکھا لیکن وہ بھی اس سلسلے میں نیب کی مدد نہ کرسکا۔
ذرائع کے مطابق گلبرگ تھری میں واقع اسحاق ڈار کی رہائشگاہ سے دو قیمتی گاڑیاں تین ماہ سے غائب ہیں جن میں مرسڈیز بینز نمبر MV-19 اور لینڈ کروزر نمبر AY-19 شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close