انٹرٹینمنٹسندھ

میرے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے: حریم شاہ

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلال شاہ  لندن سے کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔

ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد ڈالے میں آئے تھے اور میرے شوہر کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں پتہ میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شوہر کی بازیابی کے لیے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کروا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلال شاہ سے حریم شاہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ متنازع باتیں پھیلانے والا اکاؤنٹ میرا نہیں، پتہ نہیں کون چلا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close