سندھ

سندھ میں نئے صوبے سے متعلق ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں نئے صوبے کی حمایت نہ کرنے کے بیان پر ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا سندھ میں نئے صوبے سے متعلق مؤقف ان کی جماعت کی رائے ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی تقسیم کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی سندھ میں نیا صوبہ بنانے کیخلاف ہے، عمران خان

ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم سمجھتی ہے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے لئے آگے بڑھا جائے، نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 سالوں میں 2 ہزار ارب روپے کا فنڈ چوری کیا گیا، سندھ کے شہروں کا استحصال کیا گیا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے شہری نوجوان کا روزگار چھینا گیا اور سندھ پبلک سروس کمیشن میں تعصب برتا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close