سندھ

ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیش رفت

سندھ میں تیل وگیس کے کنوؤں سے اضافی ذخائر دریافت ہوگئے۔

او جی ڈی سی ایل نے کٹنگ ایج ٹیکنالوجی کی مدد سے سندھ کے اضلاع ٹنڈو اللہ یار، سانگھڑ اور حیدر آباد میں تیل و گیس کے اضافی ذخائر دریافت کیے۔
مجموعی طور پر ایک کروڑ 59 لاکھ کیوبک فٹ اضافی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔
تینوں اضلاع کے تین کنوؤں سے 2 ہزار 665 بیرل یومیہ تیل ملا ہے، جبکہ 51 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی بھی حاصل ہورہی ہے۔

ٹنڈو اللّٰہ یار سندھ میں 585 بیرل یومیہ اضافی تیل، 74 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 32 ٹن یومیہ ایل پی جی حاصل ہورہی ہے۔

پساکھی حیدرآباد کے کنویں سے 1810 بیرل یومیہ اضافی تیل برآمد ہو رہا ہے۔ سانگھڑ سے 140 بیرل یومیہ تیل، 47 لاکھ کیوبک گیس اور 11 ٹن یومیہ ایل پی جی برآمد ہورہی ہے۔

سانگھڑ کے چک جنوبی کنویں سے 130 بیرل اضافی تیل ، 38 لاکھ کیوبک گیس اور 8 ٹن یومیہ ایل پی جی برآمد ہورہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close