More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

عوام کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کو سب معلوم ہے وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، آصف زرداری کو گرفتار نیب نے کیا ہے حکومت نے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کیا ہے حکومت نے نہیں، نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ عمران خان کا چیئرمین نیب پر کوئی دباو ہو، عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کہ کیسز ہم نے نہیں بلکہ آج جو ان کے اتحادی ہیں انہوں نے فائل کئے تھے، عوام کو سب معلوم ہے وہ بیوقوف نہیں، وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پرنہیں نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کو تکلیف دیں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نہیں چاہتیں کہ ڈیم بنیں، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اب این آر او کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے سیف الرحمان کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا، اسحاق ڈار ان کے بیٹے اور شہباز شریف کا داماد مفرور ہے، یہ لوگ پاکستان واپس آئیں کیوں مفرور ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیش ہوکر احتساب کا سامنا کریں، کیا یہ لوگ سیف الرحمان کا دور بھول گئے ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں جمہوریت یہ ہے کہ پہلے آپ کی باری پھر ہماری۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے