سندھ

عمران حکومت شکست کے خوف سے گھوٹکی کے ضمنی انتخابات سے بھاگ رہی ہے، مولابخش چانڈیو

حیدرآباد: گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 کے ضمنی انتخابات ملتوی ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چاںڈیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اسی بات کا خدشہ تھا۔

پانچ دن کیلئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ حیران کن ہے

ترجمان پیپلز پارٹی مولا بخش چاںڈیو نے کہا کہ عمران حکومت شکست کے خوف سے انتخابات سے بھاگ رہی ہے، پانچ دن کیلئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ حیران کن ہے، بتایا جائے کہ ان پانچ دن کے اندر ایسا کیا ہو جائے گا کہ انتخابات ملتوی کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر سندھ کی حکومت گرانے کی کوشش کی تو وفاقی حکومت بھی نہیں رہے گی، مولا بخش چانڈیو

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے کے خدشے کے پیش نظر پی پی نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت پی پی امیدوار کو نااہل کروا کر اپنا حمایت یافتہ امیدوار جتوانا چاہ رہی ہے، مخالف امیداور کو نااہل کروا کر ہی انتخاب جیتنا ہے تو انتخابات کروانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close