سندھ

گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

گورنرہاوس کا کہنا ہے کہ سعیدالزمان صدیقی آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجادعلی شاہ نئے گورنر سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب رات دس بجے گورنرہاوس میں ہوگی، نئے گورنر کی نامزدگی کا اعلامیہ سامنے آتے ہی چیف سیکریٹری صدیق میمن نے سعیدالزمان صدیقی سے ملاقات کی اور پروٹوکول اور گاڑیاں انکے حوالے کیں۔

پولیس اہلکاروں نے نئے گورنر کی رہائشگاہ کی حفاظتی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں جبکہ گورنرہاؤس کے عملے نے نئے مہمان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو چودہ سال بعد عہدے سے ہٹادیا گیا اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعیدالزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنا دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close