سندھ

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل میں خصوصی عدالت کا افتتاح کر دیا

چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل کراچی میں خصوصی عدالت کی عمارت کا افتتاح کر دیا ہے ، اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ اور دیگر حکومتی اراکین بھی موجود تھے

افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ 20عدالتوں کی سکیم کا پہلا فیز چھ عدالتوں پر مشتمل ہے اورعدالتوں کے قیام سے ایرالتوامقدمات کوجلدنمٹانے میں مددملے گی۔”انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جیل میں بہتر کام کریں گی “۔انصاف کی جلداورفوری فراہمی اولین فرائض میں شامل ہے۔
ان کا کہناتھا کہ عدلیہ آئین کے تحت تیسرا اہم ستون ہے۔حکومت عدلیہ کے بہترانفرااسٹرکچرکے قیام میں مددکررہی ہے۔حکومت سندھ کا کردار قابل ستائش ہے کیونکہ یہ منصوبہ حکومتی وعدوں کی تکمیل میں اہم قدم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close