سندھ

اہم شخصیات کو سکھر اتارنے کے لئے پی آئی اے کی پرواز کا روٹ تبدیل

کراچی سے براہ راست اسلام آباد کی پرواز کے روٹ تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد مسافروں نے شدید احتجاج کیا، زرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے368براہ راست اسلام آباد جانے کے بجائے سکھراتار دی۔

پرواز میں خورشیدشاہ اور منظور وسان سوار تھے، انھیں اتارا اور منسوخ کی گئی پرواز کے پچیس مسافروں کو سوار کیا اور پھراسلام آباد روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق پی کے 368براہ راست کراچی سے اسلام آباد جاتی ہے، روٹ تبدیل کرنے کے اعلان پر مسافروں نے طیارے میں شدید احتجاج اور شورشرابہ کیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹکٹ براہ راست اسلام آباد کیلئے خریدا ہے، ہم نے سکھر نہیں جانا طیارے کی سکھر اترنے پر مزید تاخیر ہوگی، بعض مسافروں کو انتہائی ضروری کام سے اسلام آباد جانا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close