سندھ

کراچی: سنٹرل جیل سے قیدی فرار ،سپر نٹنڈننٹ جیل معطل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سنٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو معطل کر دیا گیا ہے۔
 قیدی محمد حفیظ کو سنٹرل جیل سے کام کے لیے جیل کی کالونی میں ڈی ایس پی کے گھر لے جایا گیا جہاں سے وہ فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔خطرناک قیدی کے فرار ہونے پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے سپرنٹنڈنٹ جیل مرتضیٰ شیخ کو معطل کر دیا ہے ۔دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدی کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد پکڑ لیا جائے گا جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close