سندھ

پنجاب کے مختلف شہروں اور کراچی میں دھند کا راج

موٹر وے کے کئی سیکشنز پر حد نظر کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ کراچی کے شہریوں کو بھی دھند کا سامنا رہا۔

ملک میں بارش نہ ہونے کے باعث کئی شہروں میں دھند کا راج ہوگا۔ دھند کے باعث کہیں حادثات تو کہیں پروازیں معطل ہوگئیں۔

پنجاب کے علاقے کوٹ مومن میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی۔ دھند کی وجہ سے 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں شدید دھند اور کہیں جزوی دھند رہی۔ لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 50 میٹر ہونے سے 20 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close