سندھ

گورنر سندھ انتقال کرگئے

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی انتقال کرگئے۔ ساؤتھ سٹی اسپتال نے گورنر کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ان کی عمر 78برس تھی۔

انھیں سینے میں تکلیف کے باعث ساؤتھ سٹی اسپتال میں داخل کیا گیاتھا۔ جہاں وہ انتقال کرگئے۔

گورنر سندھ نے گذشتہ سال 11نومبر کو اپنے منصب کا حلف اٹھایاتھا۔وہ سندھ کے 31ویں گورنر تھے اور پورے دو ماہ گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔

سعید االزمان صدیقی یکم دسمبر 1937کو بھارت کے شہر لکھنئو میں پیدا ہوئے تھے۔

وزیراعظم نواز شریف، صدر پاکستان ممنون حسین نے سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ سعید الزماں صدیقی کی عدالت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close