سندھ

حلیم عادل شیخ پر حملے کرانے میں سندھ حکومت سے ہی کوئی شخص ملا ہوا ہے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ گھوٹکی سب سے زیادہ گیس کی پیدوار دینے والا ضلع ہے

پاکستان کے بیشتر شہروں کو گیس فراہم کی جارہی ہے، یہ ظلم تھا کہ جس ضلع سے دیگر شہروں کو گیس دی جائے اور وہاں کی مقامی آبادی کو گیس نہ دی جائے۔

وزیراعظم نے قدرتی وسائل کے فیلڈز کے ملحقہ علاقوں میں گیس فراہمی یقینی بنائی، وہ جہاں وسائل وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملنے پر یقین رکھتے ہیں، وزیر اعظم کی سکھر آمد پر 14 اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کا اعلان کیا گیا، جب کہ دن کے اندر گھوٹکی، جیکب آباد، خیرپور سکھر میں ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :کرونا کیسز کی تعداد اضافہ، اسد عمر کی عوام سے بڑی اپیل

سندھ حکومت کام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے، ان کی پالیسی ہے کہ نہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے، سندھ میں 50 سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود ترقیاتی کام نہیں ہوا، بلاول بھٹو پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب سے ان کی پارٹی حکمران ہے، بلاول بھٹو اب بھی کہتے ہیں کہ کام کرنے کے لیے وقت چاہیے، اب وہ کیسا وقت مانگ رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ پر حملے کرانے میں سندھ حکومت سے ہی کوئی شخص ملا ہوا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی 22 سالہ جدوجہد کسی فرد کے لیے نہیں، ہماری پارٹی کا نام انصاف ہے اور انصاف پر ہی یقین رکھتے ہیں، طاقتور لوگوں کے لیے یکساں قانون ہے، وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین سے نہ انتقام لینا چاہتے ہیں اور نہ ان کو رعایت دیں گے، ترین گروپ کے مطالبات سادہ ہیں ان پر بیٹھ کر بات ہوچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close