سندھ

ایف آئی اے کی کارروائیوں پر جوڈیشل کمیشن کا قیام، سندھ حکومت نے وزیر داخلہ کی پیشکش قبول کر لی

کراچی :سندھ حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ایف آئی اے کی سندھ میں کارروائیوں پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ایف آئی اے کی سندھ میں کارروائیوں پر جوڈیشل کمیشن قائم کرے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی پیشکش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی رہنماءاور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کی جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کی پیشکش قبول کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے بلدیہ عظمی کراچی کی 15 ہزار فائلیں ساتھ لے گئی جو اب تک واپس نہیں کی گئیں۔ ایف آئی اے کو صوبائی حکومت کے دفاتر میں ایسی کارروائیوں کا اختیار نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close