سندھ

سندھ ، پنجاب پانی تنازع ، بیراجوں پر نیوٹرل افسر تعینات

 پانی کے تنازع پر سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر نیوٹرل افسران تعینات کردیے گئے۔

سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر نیوٹرل افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب اور سندھ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے احکامات ملنے کے بعد ٹیم بنادی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پانی کی ترسیل جانچنے کے لیے 9 رکنی ٹیم بنائی گئی ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر پانی کی آمد اور اخراج چیک کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب کے بیراجوں سے پانی کا اخراج چیک کرنے کے لیے 3 جون کو کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ایکسین عمیر خورشید کو سندھ کی 9 رکنی کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا جبکہ پنجاب نے ایگزیکٹو انجینئر بیراجز کو کمیٹی کا سربراہ بنایا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close