سندھ

شہر قائد میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے علاقے پپر ی میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مقابلے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ایس  ایس پی ملیر راﺅ انوار نے کہا ہے کہ پولیس اور حساس اداروں نے گرفتار دہشت گردوں نعیم بخاری اورفاروق بھٹی کی نشاندہی پر پپری کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close