Featuredسندھ

کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم کا کراچی کی معروف مارکیٹ پر چھا

کراچی: حکام کے مطابق اس دوران مشتعل افراد نے ٹیم اور پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا

 

جامع کلاتھ مارکیٹ پر کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم نے چھاپا مارا اس دوران بڑی مقدار میں غیر قانونی اشیا برآمد کی گئیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے بعد ٹیم واپس جانے لگی تو بڑی تعداد میں تاجروں نے ٹیم کو گھیرے میں لے لیا اس دوران تلخ کلامی بھی ہوئی اور ٹیم کو وہاں سے نکلنے میں سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: حسن اسکوائر کے سروس روڈ پر قائم فوڈ اسٹریٹ ختم کردی گئی

حکام کے مطابق اس دوران مشتعل افراد نے ٹیم اور پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا، جواب میں پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج سمیت ہوائی فائرنگ بھی کی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کےمطابق کسٹمز حکام تلاشی کے وارنٹ لےکرجامع کلاتھ مارکیٹ پہنچے تھےجس کی دکانداروں نےسخت مزاحمت کی،

فائرنگ اور پتھراؤ سے دوافراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close