سندھ

سابق گورنر سندھ اور چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ میں رابطہ

کراچی:  چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا رابطہ۔

ذرائع کے مطابق س دوران سیاسی صورت حال اور کراچی کے موجودہ حالات پر گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ضروری ہے کہ منقسم قیادت ایک جگہ جمع ہوکر آواز بلند کرے، اس حوالے سے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔

سابق گورنر نے کہا کہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہے، زیادتیوں کے ازالے کے لیے یکجا جدوجہد کرنا ہوگی۔

آفاق احمد نے سابق گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی آپ کا کردار اہم اور سب کو ساتھ ملاکر چلنے والا رہا، آپ جو کوشش کررہے ہیں اس کے لیے دعاگو ہوں۔

عشرت العباد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ مسائل کے حل، زیادتیوں کےخلاف میرا ساتھ اور تعاون ہمیشہ رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close