سندھ

قطر میں غذائی قلت، پاکستان نے گوشت کی پہلی کھیپ دوحہ روانہ کردی

کراچی: خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کی خرابی کے بعد قطر میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے جس پر قابو پانے کے لئے قطری حکام نے دوست ممالک سے رابطے شروع کردئیے ہیں، اس حوالے سے قطر نے پاکستان سے مرغی کا گوشت منگوانے کے لئے رابطہ کر لیا. جبکہ گوشت کی پہلی کھیپ دوحہ روانہ کردی۔

 

فیڈریشن آف پاکستان چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صد ر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ قطر میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے قطر سے رابطے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اس حوالے سے قطرنے پاکستان سے مرغی کاگوشت منگوالیا، پاکستان نے مرغی کے گوشت کی ایک بڑی مقدار بذریعہ ہوائی جہاز دوحہ بھجوا دی ہے اور آئندہ بھی قطر کی غذائی ضروریات پورا کرنے کے لئے پاکستان اپنے اقدامات جاری رکھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close