Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اچھی کرکٹ سیریز ہوگی

کراچی : آسٹریلوی ٹیم کی 24سال بعد پاکستان آنے پر خوشی ہے۔

ڈپٹی ہائی کمشنر آسٹریلیا جوانا فریڈرکسن نے کہا کہ ہم سب اس دورے کے منتظر ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اچھی کرکٹ سیریز ہوگی۔

جوانا فریڈرکسن نے کہا کہ نے آسٹریلوی ٹیم کی 24سال بعد پاکستان آنے پر خوشی ہے۔

آسٹریلوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی، معاملے کو پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا دیکھ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کو پاکستان آنے میں سیکیورٹی خدشات نہیں، آسٹریلیا کے مکمل اسکواڈ کی آمد اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔

جوانا فریڈرکسن نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close