کھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن کرو انتقال کر گئے

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کپتان مارٹن کرو 53 برس کی عمر میں جمعرات کی صبح انتقال کر گئے۔

مارٹن کرو طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

انھوں نے 19 سال کی عمر میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔

مارٹن کرو کا شمار نیوزی لینڈ کے دوسرے کامیاب ترین بیٹسمینوں میں ہوتا تھا۔

نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر نے 77 ٹیسٹ اور 143 ایک روزہ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

انھوں نے ٹیسٹ میچوں میں 45.36 کی اوسط سے 5,444 رنز بنائے۔

مارٹن کرو نے 16 ٹیسٹ میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور سری لنکا کے خلاف سنہ 1991 میں اپنے کریئر کے سب سے زیادہ انفرادی 299 رنز بنائے۔

مارٹن کرو نے سنہ 1992 کے کرکٹ کے عالمی کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کی تھی تاہم ان کی ٹیم سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close