More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ہندو انتہاپسند حسب معمول آپے سے باہر

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ہندوانتہاپسند صارفین نے ارش دیپ پر جان بوجھ کر کیچ چھوڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں خالصتانی قرار دے دیا۔

بھارتی انتہاپسندوں نے پاکستان کیخلاف میچ میں محمد آصف کا کیچ ڈراپ کرنے والے بولر ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی قرار دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد ہندو انتہاپسند حسب معمول آپے سے باہر ہوگئے اورکیچ ڈراپ کرنے والے ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی اور ایجنٹ قرار دے دیا۔

میچ کے اہم موقع پر ارش دیپ سنگھ سے محمد آصف کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ارش دیپ سنگھ کو بدترین تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر محمد حفیظ نے ارش دیپ سنگھ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ بھارتی شائقین سے درخواست ہے کہ کسی کی تذلیل نہ کریں۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ارش دیپ پر تنقید کرنا بند کریں۔کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا۔پاکستان نے بہتر کھیلا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close