کھیل و ثقافت

اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے

پرتھ: ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

پرتھ میں میڈیا سے بات کے دوران فاسٹ بولر نے حالیہ شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے سے ہارنے پر دُکھ ہوا،پرستاروں کو بھی مایوسی ہوئی۔ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے ہو یا نیدرلینڈز، ٹیمیں ورلڈکپ کی تیاری کرکے آتی ہیں۔ دونوں میچز میں جیت کے لیے بھرپور کوشش کی مگر کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ ماضی میں انہی بیٹرز نے میچز جتوائے ہیں۔ آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا،  کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے،اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close