کھیل و ثقافت

دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

کراچی:  پاکستان نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کم روشنی کے سبب ڈرا ہوگیا۔
ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی، جبکہ کیویز 15 اوورز میں کو 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ہدف سے دور رہے اور محض 85 رنز بناسکی جبکہ خراب موسم کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close