Featuredکھیل و ثقافت

ثانیہ مرزا کو کرکٹ کے میدان میں نئی جاب مل گئی

میرے لیے کی خواتین ٹیم میں بطور مینٹور شامل ہونا خوشی کی بات ہے، ثانیہ مرزا

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو رائل چیلنجرز بنگلور نے ویمن پرئمیر لیگ 2023 کیلئے ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  ثانیہ مرزا کی بطور مینٹور تقرری پررائل چیلنجرز بنگلور کے سربراہ اور نائب صدر راجیش وی مینن انکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کھیل کے کیریئر میں بہت سے چیلنجوں کے باوجود کامیابی سمیٹنا کسی اعزاز سے کم نہیں، ہمیں خوشی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ منسلک ہوئیں۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرے لیے کی خواتین ٹیم میں بطور مینٹور شامل ہونا خوشی کی بات ہے، ویمنز پریمئیر لیگ سے خواتین کو نیا جذبہ ملے گا اور انکے آگے بڑھنے کے نئے راستے پیدا ہوں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close