کھیل و ثقافت

آزادی کپ، پاکستان اور ورلڈ الیون آج پھر آمنے سامنے ہونگے

لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اسٹیڈیم کے اطراف رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آنے والے افراد کی بھی جامع تلاشی لی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزادی کپ کے پہلے ٹی 20 میچ شائقین کو بہترین کھیل دیکھنےکو ملا۔ شائقین نے پاکستان کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جب کہ گزشتہ روزکی طرح آج بھی عوام کو بہترین میچ دیکھنےکو ملے گا۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کیلیے بھی شاندارانتظامات کیے ہیں، ٹریفک سے متعلق ایسے انتظامات یقینی بنائیں جن سے عوام کوسہولت ہو جب کہ عوام کی سہولت کیلیے ٹریفک پلان پر پوری طرح عملدرآمد جاری رکھا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close