کھیل و ثقافت

یومِ پاکستان‘پرنئے ملی نغمے میں متنوع کلچر، عوام اورمعاشرے کی عکاسی۔ شہزاد رائے

نامورگلوکارشہزاد رائے اس یومِ پاکستان پراپنا نیا میوزک ویڈیو ’’پاکستان زندہ بعد‘‘ لانچ کررہے ہیں۔

’’ پاکستان زندہ باد‘‘ نامی یہ ملی نغمہ پاکستان کے متنوع کلچر، عوام اورمعاشرے کی عکاسی کرے گا۔

شہزاد رائے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ملی نغمے کی شوٹ پاکستان کے بے شمار قدرتی حسین مناظرپر کی گئی ہے جس میں دیہات، پہاڑ، دریا اور صحرا شامل ہیں۔

ملی نغمے کا مقصد پاکستانی قوم کو ترقی کی راستے پرگامزن کرنے کے لئے ذہنی طورپرہم آہنگ کرنا ہے۔

ملی نغمے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستان کا ہر شہری انفرادی طورپرملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

پاکستان زندہ باد ریلیز کرنے کا مقصد شہزاد رائے کی پاکستان سے محبت، پاکستانی ہونے پرفخراورپاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کی کاوش کا اظہارہے۔

شہزاد رائے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان ایک حیرت انگیز ملک ہے ، جس کے پاس انتہائی زرخیز ثقافتی ورثہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی اور ملی جذبے سے مالا مال ہے۔

شہزاد رائے نے کہا کہ مجھے اپنے ملک پر، پاکستانی ہونے پرفخرہے اور’’پاکستان زندہ باد‘‘ اسی بارے میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close