کھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی

ورلڈ کپ 2023ء کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

چنیئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 246 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

بنگلادیش کی طرف سے مشفیق الرحیم نے 66 رنز کی نمایاں باری کھیلی جبکہ کپتان شکیب الحسن 40، مہدی حسن میراز 30، توحید ہردوئی 13، نجم الحسین شانتو 7، مستفیض الرحمان 4 اور لٹن داس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 4، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلیپس نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

نیوزی لینڈ نے ہدف 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، کین ولیمسن نے 78 اور ڈیون کونوے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close