کھیل و ثقافت

نواک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن کا فائنل جیت لیا

عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے دفاعی چیمپیئن اینڈی مرے کو میڈرڈ اوپن کے فائنل میں شکست دے دی ہے۔

نواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو فائنل میں چھ دو، تین چھ، چھ تین سے ہرایا۔

اس شکست کے بعد 28 سالہ اینڈی مرے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر بھی نہیں اور ان کی جگہ راجر فیڈرر نے حاصل کر لی ہے۔

میڈرڈ اوپن کے فائنل میں اینڈے مرے نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد میچ میں واپسی کی اور دوسرا سیٹ تین چھ سے جیتا لیکن تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ایک بار پھر سربیا سے تعلق رکھنے والے نواک جوکووچ کی قوت اور درستگی کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

یہ سربیا کے ٹینس سٹار کا گذشتہ چھ ماسٹرز ٹورنامنٹ میں پانچواں ٹائٹل ہے جس کے بعد نواک جوکووچ نے 29 اے ٹی پی اور ایک ہزار ماسٹرز ٹائٹل جیت کر سپین کے رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

میچ کے بعد اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ ’بد قسمتی سے نواک جوکووچ نے میرے خلاف گذشتہ دو سالوں میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن انھوں نے بہت کچھ کیا ہے اور وہ اس جیت کے حقدار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close