کھیل و ثقافت

تیسرا ون ڈے پاکستان ویمن نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں ہرا دیا

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ ویمن 3 میچز کی سیریز میں 2 ایک سے اپنے نام کر لی۔

تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا میچ ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد سپر اوور میں پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

سپر اوور میں پاکستان ویمن نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز اسکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم سعدیہ اقبال کے اوور میں 8 رنز بنا سکی۔

یہ محض دوسرا موقع ہے کہ پاکستان ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دی ہے۔

نیوزی لینڈ ویمن 3 میچز کی سیریز میں 2 ایک سے اپنے نام کر لی۔

سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 131 رنز اور دوسرا 1 وکٹ سے جیتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close