کھیل و ثقافت

فاف ڈوپلیسی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے

ابوظبی : پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنےو الے فاف ڈوپلیسی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین فاف ڈوپلسی آج رات ابوظبی سے اپنے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے اور ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

فاف ڈوپلیسی محمد حسنین سے ٹکرا کر زخمی ہوئے تھے اور مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے تھے۔

وطن واپس روانگی سے قبل فاف ڈوپلیسی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close