انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

ثنا جاوید نے اپنے شوہر کے ہمراہ پی ایس ایل 9 کی تصاویر شیئر کردیں

 اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ لی گئیں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی، یہ نوبیاہتا جوڑے کی پہلی پی ایس ایل 9 کی تصویر ہے جوکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لی گئی تھی۔

تصویر میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد جیتا گیا ’مومینٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ بھی تھاما ہوا ہے جبکہ ثنا جاوید بھی کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں ثنا جاوید نے شعیب ملک کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی دل والے ایموجی اور نظرِ بد سے بچانے والے ایموجی کا استعمال کیا۔

ثنا جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شعیب ملک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے شوہر کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close