کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی 20: سپر 10 مرحلے کا افتتاحی میچ آج میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

ناگپور : ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور ابتدائی میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق کوالیفائنگ راﺅنڈ اور وارم اپ میچز کے بعد ورلڈ ٹی 20 کی رنگا رنگ جنگ کا آغاز آج ہو گا۔ سپر 10 مرحلے کا ابتدائی میچ میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کی۔

نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، گرانٹ ایلیٹ، مارٹن گپٹل، میکلیناگھن، نیتھن میکالم، ایڈم ملنے، کولن منرو، ہینری نکولس، لوک رانچی، مچل سینٹنر، سودھی، ٹم ساﺅتھی اور راس ٹیلر شامل ہیں۔

بھارتی سکواڈ میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روی چندرن ایشوین، جسپریت بمرا، شیکھر دھون، ہربھجن سنگھ، رویندرا جدیجہ، ویرات کوہلی، محمد شامی، پون نیگی، اشیش نہرا، ہردیک پانڈیا، اجنکیا ریحانے، سریش رائنا، روہت شرما اور یووراج سنگھ شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے فائنل الیون کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close