کھیل و ثقافت

عمران خان کی قومی ٹیم سے ملاقات، عامر کو شاباش ، آفریدی کو مشورے اور ٹیم کو اہم ٹپس دیں

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کولکتہ کے تاج ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم سے خصوصی ملاقات کی اور بھارت سے میچ جیتنے کیلئے خصوصی ٹپس دیں۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے تمام کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بڑے میچ سے پہلے دباو میں آنے کی ضرورت نہیں، آخری گیند تک لڑنا ہے اور کوئی پریشر نہیں لینا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے کھلاڑیوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں اور کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق مفید مشوروں سے نوازا۔

عمران خان نے کپتان شاہد آفریدی سے انفراد ی ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ٹیم ردھم میں ہے اور بھارت کو ہراسکتی ہے، آفریدی تم اچھے کپتان ہو اور ٹیم کو جتواسکتے ہو بس ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

دریں اثنا عمران خان نے فاسٹ بولر محمد عامر کو شاباش دی اور کہا کہ تم بھارتی کھلاڑیوں کو آوٹ کرسکتے ہو خوب دل لگا کر بولنگ کرو۔واضح رہے کہ عمران خان نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی دعوت پر ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close