کھیل و ثقافت

سرفراز احمد کو قومی ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

لاہور:وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو قومی ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ عہدیداروں نے لمبی بحث کے بعد سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے اور پی سی بی کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔ پی سی بی عہدیداروں کی میٹنگ کے دوران سرفراز احمد کی ٹیم مینجمنٹ نے کافی تعریف کی ۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ میں بطور کپتان اور کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ان کی ٹیم (کوئٹہ گلیڈیٹرز) فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی ۔ انہیں کپتان بنانے سے قبل ان کے سابقہ ریکارڈ ز کا بھی جائزہ لیا گیا اور پی سی بی حکام نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ بلے بازی میں بہترین ہیں۔
میٹنگ کے دوران اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ٹیم میں گروپنگ کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم سرفراز احمد ہی وہ واحد کھلاڑی ہیں جن کے کپتان بننے کی صورت میں ٹیم سے گروپنگ ختم ہوگی اور ان کے نام پر کھلاڑیوں کا بھی اتفاق ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close