کھیل و ثقافت

لیسٹر سٹی کے ایک مداح نے 26000 پاؤنڈ جیت لیے

انگلش فٹبال کلب لیسٹر سٹی کے ایک مداح نے اپنی ٹیم کی پریمیئر لیگ میں کامیابی کے بعد 26000 پاؤنڈ جیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے گھر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لیوی ٹیلر نےبتایا کہ یہ ’پاگل پن کی حد تک لگائی جانے والی ایک شرط‘ تھی لیکن اس کی وجہ سے وہ اپنی گاڑی کا قرض اتارنے کے قابل ہوئے ہیں اور اب وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ چھٹیاں منانے جارہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ’اس کا آغاز 4.50 پاؤنڈ سے ہوا تھا جب اس کا تناسب 2000/1 تھا۔‘

’اس کے بعد میں اس پر مزید 10 پاؤنڈ لگائے تاکہ فہرست میں پہلی چار پوزیشنوں میں نام آجائے اور اس کے بعد دس پاؤنڈ مزید چھ اول ترین میں آنے کے لیے۔‘

لیوی لیسٹر سٹی اور ویسٹ ہیم کے مابین میچ میں کچھ پریشان ہوگئے اور انھوں نے ایک شرط ختم کر دی۔

اس کے باوجود انھوں نے 20 ہزار پاؤنڈ حاصل کیے۔

’میں جب تک ذہنی دباؤ برداشت کر سکتا تھا اس وقت تک کھیلتا رہا۔‘

لیکن لیوی نے ایک مزید شرط کھیلنے میں اکتفا کیا جس کے مطابق اگر لیسٹر سٹی پریمیئر لیگ جیت جاتی ہے تو انھیں 9000 پاؤنڈ مل سکتے تھے۔

انھوں نے نیوز بیٹ کو بتایا کہ وہ کام کے دوران اٹھے اور ٹوٹینہم اور چیلسی کے درمیان میچ کے ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایک پب میں گئے۔

ان کے کلب کی قسمت کا فیصلہ اسی میچ پر ہونا تھا۔

جیسے ہی میچ اپنے آخری لمحات میں داخل ہوا اس وقت سکور دو، دو سے برابر تھا اور لیسٹر فتح سے چند ہی لمحے دور تھا۔

انھوں نے بتایا ’میں ساکت ہوگیا تھا۔ میں واقعی ایک ایک منٹ گن رہا تھا۔‘

’میں اپنی گرل فرینڈ کی طرف مڑا اور کہا۔ ’بس یہی۔ یہ آخری کک ہے۔ ہم لیگ جیت چکے ہیں۔‘

’ہم نے لیگ جیت لی اور پھر میں منجمد ہوگیا۔‘

لیوی بچوں کے ایک مرکز میں کام کرتے ہیں اور فتح کے ایک دن کے بعد ان کو اپنی جیت کا احساس ہونا شروع ہوا۔

’یہ انتہائی مسرت آمیز ہے۔ میں نے یہ سوچنا شروع کر دیا ہے کہ میں ان پیسوں کا کیا کروں گا۔‘

تاہم کیا وہ مستقبل میں بھی شرط کھیلنا چاہیں گے؟

وہ کہتے ہیں: ’میں ممکنہ طور پر چیمپیئنز لیگ میں شرط لگاؤں۔ اس کے لیے پہلے میں اعداد و شمار دیکھوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close