کھیل و ثقافت

آئی پی ایل میں دلچسپ صورتحال، کتے کی آمد نے پونے اور دہلی کامیچ رکوا دیا

انڈین پریمیئر لیگ میں پونے اور دہلی کے میچ کے دوران میدان میں کتے کی آمد نے کھیل رکوا دیا ۔ کھلاڑی میچ چھوڑکر کتے کو پچ سے دور کرنے میں لگ گئےمنگل کے روز ویساکھاپتنام کے مغربی شہر کے سٹیڈیم میں اسوقت صورتحال دلچسپ ہو گئی جب ایک کتا میچ کے دوران میدان میں داخل ہو گیا ۔فیلڈنگ پر مامور کھلاڑی اور گراﺅنڈ سٹاف کتے کو میدان سے باہر نکالنے کی کوششوں میں لگ گئے جس کے باعث نہ صرف شائقین بلکہ کھلاڑی بھی مسکراتے رہےتصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی کی ٹیم کے جنوبی افریقی کھلاڑی کرس موریز کتے کو میدان سے نکالنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی پیسر نیتھن کتے کو دور کرنے کے لئے نیلگی تولیہ ہلا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close