Featuredکھیل و ثقافت

ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی

 نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 322 رنز اسکور کیے۔

کیویز کو اوپننگ کا آغاز اچھا ملا اور 67 پر پہلی وکٹ گری، پھر دوسری وکٹ 144 پر گری۔ ول ینگ 70، کپتان ٹام لاتھم 53 اور رچن رویندرا 51 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آریان دت، پاؤل وان میکرین، رویلوف نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ باس ڈی لے حصے میں آئی۔

جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 47 ویں اوور میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان اسٹیورٹ ایڈورڈز 30، سائیبرنڈ اینجلبرکٹ 29، تیجا نِدامنورو 21، بیس ڈی لیڈے 18، میکس او ڈاؤڈ 16، وکرمجیت سنگھ 12، آریان دت 11، رائن کلین 8 اور وین ڈر مروو 1 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ وین میکرین 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر کی جانب سے 5، میٹ ہینری 3 جبکہ رچن روندر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

کیوی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close