کھیل و ثقافت

شاہد آفریدی نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی ظاہر کردی

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے سلیکٹروں کو بتایا ہے کہ بہتر ہے کہ وہ انہیں دور رکھیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھیں

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ کاؤنٹی کرکٹ پر مرکوز ہے۔ مستقبل میں کیا ہوگا یہ بعد کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے بورڈ کو ان کی ضرورت پڑی تو وہ دستیاب ہوں گے۔

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ جاری ہیں اور آفریدی کو اس دورے کے لیے انجری کے باعث منتخب نہیں کیا گیا۔ 2 روز قبل آفریدی نے اسپیشل بچوں کے اسکول کا دورہ کیا تھا جہاں ان کو لنگڑاتے ہوئے چلتے دیکھا گیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے گھٹنے میں انجری کا مسئلہ درپیش ہے۔

شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی 20 میں ناکامی کے بعد قیادت چھوڑ دی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close