کھیل و ثقافت

عمران طاہر کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ہیٹ ٹرک

پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے سب سے کامیاب بولرز ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر لی۔ عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر حسان خان کو کلین بولڈ کیا اور اگلی ہی گیند پر انہوں نے نئے آنے والے کھلاڑی جان ہیسٹنگز کو بھی بولڈ کردیا۔

ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر نے اپنے اوور کی چوتھی گیند پر راحت علی کو ایل بی ڈبلیو کر کے نا صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102 رنز تک محدود کر دیا بلکہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی پہلی اور ٹورنامنٹ کی تیسری ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔

ہیٹ ٹرک کرنے والے عمران طاہر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ اچانک کوئٹہ کے ساتھ کیا ہوا، سرفراز اچھا کھیل رہے تھے اس لیے میں ان کے خلاف حکمت عملی ترتیب دے رہا تھا۔

عمران طاہر کا کہناتھا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار نہیں تھی لیکن ایک ٹیم کے طور پر ہم بہت عمدہ کھیلے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ مختلف ورائٹیز پر یقین رکھتا ہوں اور یہی چیز  میرے اور ٹیم کے لیے کا م کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ میری آج کی پرفارمنس اہلیہ اور بیٹے کے نام ہے جو بہت دور سے میچ دیکھنے کےلیے یہاں آئے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پہلی ہیٹ ٹرک محمد عامر نے کی تھی جبکہ ٹورنامنٹ کی دوسری اور تیسری ہیٹ ٹرک رواں سیزن میں ہی بنائی گئیں۔

دونوں ہیٹ ٹرکس ملتان سلطانز کی جانب سے کی گئیں جو پاکستان سپر لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیل رہی ہے، پہلی ہیٹ ٹرک جنید خان نے لاہور قلندرز کے خلاف بنائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close