کھیل و ثقافت

ٹی 10 لیگ پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

لاہور: پی ایس ایل کے کامیاب تجربے کے بعد ٹی 10 لیگ پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق رواں سال ستمبر میں ٹی 10 لیگ کروانے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے جس کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات میں دس، دس اوورز کی لیگ پاکستان میں کرانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات طے ہوگئے تو ستمبر میں ٹی ٹین پی ایس ایل کرائی جائے گی۔ لیگ میں موجودہ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ہی حصہ لیں گی تاہم کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے الگ ڈرافٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر متحدہ عرب امارات میں ہی ٹی10 لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا، کھلاڑیوں کو لیگ کی اجازت دینے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا تھا۔واضح رہے کہ لوگوں کی بڑھتی ہوئی مصروفیات کے سبب ٹی 20 کے بعد اس مختصر فارمیٹ کے میچز میں بھی شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close