کھیل و ثقافت

وہ قومی مرد و خواتین کرکٹرز جو دیار غیر میں عید منارہے ہیں

لاہور: قومی مرد و خواتین کرکٹرز عید دیار غیر میں منارہے ہیں ، کوئی انٹرنیشنل مصروفیت نہ ہونے کی وجہ سے ہاکی پلیئرز اور کوچز کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع مل گیا۔ ٹیس سٹار اعصام الحق ومبلڈن میں شرکت کیلئے لندن میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی مرد و خواتین کرکٹرز عید الفطر کی خوشیاں دیار غیر میں منائیں گے۔ چیئرمین پی سی بھی شہریار خان بھی پی سی بی کے چیئرمین آئی سی سی سی کے اجلاس میں شرکت کرنے اورمیچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے انگلینڈ میں موجود ہیں اور وہ عید کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی بھی لندن میں موجود ہیں، قومی کرکٹ ٹیک مصباح الحق کی قیادت میںا نگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے یوکے میں موجود ہے جس کی وجہ سے ٹیم کے اراکین اور عہدیداران بھی عید کی خوشیاں انگلینڈ میں منائیں گے اور دورہ انگلینڈ کے لئے اعلان کردہ 17 رکنی قومی ٹیم میں تین اوپنرز محمد حفیظ، شان مسعود، سمیع اسلم، پانچ مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی، یونس خان، کپتان مصباح الحق، اسد شفیق، افتخار احمد، پانچ فاسٹ باﺅلر محمد عامر، راحت علی، عمران خان جونیئر، سہیل خان ، وہاب ریاض دو سپنرز یاسر شاہ ذوالفقار بابر اور دو وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 4ٹیسٹ میچز 5ون ڈے اور ایک ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ کے دوران آئرلینڈ کے خلاف بھی دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔ دورہ انگلینڈ کے لئے اعلان کردہ 16 رکنی پاکستان اے ٹیم میں تین اوپنرز شرجیل خان، فخر زمان اور مجاہد علی چار مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل، بابر اعظم، صدیق، عبدالرحمان، پانچ فاسٹ باﺅلر ز میں حسن علی، میر حمرزہ، محمد عباس، عزیز اللہ، بلال بھٹی، ایک آل راﺅنڈر محمد نواز، دو سپنرز محمد اصغر، شاداب خان اور ایک وکٹ کیپر محمد حسن شامل ہیں۔ شعیب ملک، عماد وسیم، سہیل تنویر اور عمر اکمل کریبین لیگ میں کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں۔

انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی ویمن ٹیم کے پندرہ اراکین میں جویریہ ودود، ناہیدہ، سدرہ امین، بسمہٰ معروف، منیبہ علی صدیقی، ثناءمیر، ندا ارشد، ارم جاوید، اسماویہ اقبال، انعم جامین، سعدیہ اقبال، سعدیہ یوسف، ایمان انور، وکٹ کیپر سدرہ نواز، سعدیہ نین اور فاطمہ عابدی شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی اور کوچز سابق ایشیائی چیمپین ناصر بھولو لاہور پاکستان میں ہی عید کی خوشیاں منائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close