کھیل و ثقافت

امریکہ 26 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس کے نویں روز بھی امریکی کھلاڑی سب سے آگے ہیں۔ امریکہ کے گولڈ میڈلز کی تعداد چھبیس اورمجموعی طورپرمیڈلز کی تعداد پجھتر ہوگئی ہے۔

برطانوی ایتھلیٹس نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے چین کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ برطانیہ نے ایک گولڈ میڈل کے فرق سے چین پر برتری حاصل کرلی ہے۔

چین پندرہ طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ریسلنگ میں کیوبا کے لوپیز مونیز نے اولمپکس میں مسلسل تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔ ویٹ لفٹنگ میں ازبکستان کے ایتھلیٹ نے میدان مارلیا۔

سائیکلنگ میں اٹلی کے ایلیا وییوانی کامیاب رہے۔ اٹالین رائڈر دو سو سات پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔ باکسنگ کی اکیانوے کلو گرام کیٹگری میں روسی ایتھلیٹ فاتح رہے۔

ادھر اسرائیلی ایتھلیٹ سے مقابلے کے اختتام پر ہاتھ نہ ملانے پر مصری کھلاڑی کو اولمپکس سے باہر کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close