کھیل و ثقافت

قومی ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پروزیراعظم نے ٹیم کومبارکباد پیش کی

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قوم،پی سی بی انتظامیہ اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے قومی کر کٹ ٹیم اسی جذبے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور قومی ٹیم ملک کیلئے مزید اعزازات کا باعث بنے گی۔
منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قوم،پی سی بی انتظامیہ اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن قوم کیلئے باعث فخر ہے،قومی ٹیم نے خود کودنیا کی بہترین ٹیم ثابت کیا ہے،کپتان مصباح الحق کی کپتانی میں ٹیم نے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ٹیم اسی جذبے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی،امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ملک کیلئے مزید اعزازات کا باعث بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close