کھیل و ثقافت

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ نے 8 وکٹوں سے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

لندن: کرکٹ ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے باآسانی 8 وکٹوں سے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 213 رنز کا ہدف انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 34 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

ساؤتھ ایمپٹن کے روز باؤل گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ویسٹ انڈین اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔

ایون لیوس دو جب کہ شائے ہوپ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، کرس گیل بھی 36 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔

— فوٹو: آئی سی سی 

انگلش بولر کے سامنے پوران اور شیمرون ہیٹمیر نے 89 رنز کی پارٹنرشپ بناکر مزاحمت کی کوشش کی تاہم 144 کے مجموعی اسکور پر ہیٹمیر 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلش بولر آرچر اور  مارک وڈ کی شاندار بولنگ کے سامنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 45 ویں اوور میں پوری ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے پوران 63 اور ہیٹمیر 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میزبان ٹیم کے آرچراور مارک وڈ نے 3، 3 اور جوئے روٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں باقی رہنا ہے تو پاکستان ٹیم کے پاس غلطی کی اب کوئی گنجائش نہیں

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جونی برسٹو اور جو روٹ نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو 95 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

جونی برسٹو 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ روٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے ون ڈاؤن پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کرس ووکس نے بھی 40 رنز اسکور کئے۔

انگلینڈ ورلڈ کپ تو کبھی نہ جیت سکا مگر انگلش ٹیم نے ورلڈکپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز سے نہ ہارنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 4 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں کامیابی، دو میں شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ انگلش ٹیم بھی 4 میچز میں سے 3 میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کر چکی ہے۔

ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close