کھیل و ثقافت

میچ ختم ہونے سے قبل ہی بوم بوم آفریدی نے بھارت کو جیت کی مبارکباد دیدی

کراچی: پاکستان کے سابق آل راؤنڈر کپتان شاہد خان آفریدی عرف بوم بوم آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری  ہے تاہم شاہد آفریدی نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں میچ جیتنے پرمبارکباد کا پیغام دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ لائن پھر فلاپ: ورلڈ کپ میں بھارت نے گرین شرٹس کو شکست دیدی

ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھارت کو آج کی  کامیابی مبارک ہو، بھارتی ٹیم  کے اس عروج تک پہنچنے کے پیچھے آئی پی ایل کا اہم کردار ہے، آئی پی ایل نے نہ صرف باصلاحیت  کھلاڑیوں کی شناخت کی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ میں کھیلنے کی تکنیک سے بھی آراستہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close