کھیل و ثقافت

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا دوبارہ آغاز یکم جون سے ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان سُپر لیگ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سے7 روزہ قرنطینہ ہوگا جبکہ تین روزہ ٹریننگ کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کے بقیہ تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق بورڈ آف گورنر نے پی سی بی ہال آف فیم کی منظوری بھی دے دی ہے، کلب مالکان کی حوصلہ افزائی کے لیے ماڈل آئین برائے کلبز میں ترامیم کی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close