کھیل و ثقافت

مارخور چیمپئنز لیگ 25 جون سے شروع ہوگی

 گوجرنوالہ : مارخور چیمپئنز لیگ 25 جون سے جناح اسٹیڈیم گوجرنوالہ میں شروع ہوگی

فاتح ٹیم کو 30 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ، مارخور چیمپئنز لیگ کے میچز جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

لاہور میں مارخور چیمپئنز لیگ کے چیئرمین سیف اللہ عباسی نے چیف ایگزیکٹو محمد خلیل اور ڈائریکٹر عبدالرحمان کے ہمراہ لیگ کی تاریخوں کا اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ کے لیے مارخور چیمپئنز لیگ کے میچز جیو سوپر پر برا ہ راست دکھائے جائیں گے۔

چیف ایگزیکٹو محمد خلیل نے بتایا کہ مارخور چیمپئنز لیگ میں ملک بھر سے کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں ، جناح اسٹیڈیم گوجرنوالہ میں میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے ۔

مارخور چیمپئنزلیگ کے ڈراز کا اعلان اگلے دو روز میں کر دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close